10 مارچ 2015 - 20:12
صدر روحانی کا دورہ ترکمنستان، عشق آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی ترکمنستان کے صدر کی دعوت پر عشق آباد پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا عشق آباد ایئرپورٹ پر ترکمنستان کے وزیر خارجہ اور نائب صدر رشید مردوف اور دیگر حکام نے استقبال کیا ۔ ڈاکٹر روحانی اپنے اس دو روزہ دورے میں ترکمنستان کے صدر سے ملاقات اور دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ وفود کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر روحانی کا یہ دورہ، ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمداف کی دعوت پر انجام پایا ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے ترکمنستان روانگی سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں توسیع کا جائزہ لیں گے۔ صدر روحانی کے اس دورے میں، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، صدر کے دفتر کے سربراہ محمد نہاوندیان، صدر کے خصوصی معاون حسین فریدون ، وزیر قانون مصطفی پور محمدی، وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنتی ،محکمہ موحولیات کی سربراہ معصومہ ابتکار اور مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف بھی ان کے ہمراہ گئے ہیں-

.......
/169